0
Thursday 22 Sep 2022 17:39

عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، رانا ثنا اللہ

عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دی گئی لانگ مارچ کی کال پر بات کی ہے۔  پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے لیکن ہم مکمل تیار ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا، ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں لیکن جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو ریڈ زون کو دوبارہ سیل کریں گے۔ پی ٹی آئی دھرنے کے شرکاء کو کنٹرول کرنے سے متعلق سوال پر راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آنسوگیس کے شیل اور ربڑ بلٹس مظاہرین پر برسانے کے لیے جدیدطریقہ اختیارکیا جائے گا اور ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیاجائے گا۔ وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1015654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش