0
Thursday 22 Sep 2022 17:45

عمران خان کی ایک کال پر حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے، عمران اسماعیل

عمران خان کی ایک کال پر حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے، عمران اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان ایک کال پر حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے، ملک کی معیشت گھٹنوں پر آگئی ہے، اگر ملک کو بچانا ہے تو الیکشن کی طرف جانا ہوگا، اگر رانا ثنا اللہ نے کوئی حرکت کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس ہم جیتیں گے، کیونکہ جن لوگوں کو غیر ملکی کہا گیا وہ سب پاکستانی ہیں اور پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ عدالتوں کے چکر لگانا پڑے، یہ فاشسٹ حکومت عمران خان کو نااہل کروانا چاہتی ہے۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، ان کی ایک کال پر قوم نکل سکتی ہے اور اس حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر رانا ثناء اللہ نے کوئی حرکت کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، تازہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہے، اگر ملک کو بچانا ہے تو الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔

سابق گورنر نے کہا کہ ملک کی معیشت گھٹنوں پر آگئی ہے، کرائم منسٹر جگہ جگہ جا کر بھیک مانگتا ہے، اس کو معلوم ہے وہ بھکاری ہے، ہم ایک غیور قوم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، نامعلوم نمبروں سے کال آئے کوئی بھی وہ اس کا نام نہیں لیا گیا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ پیوٹن کے سامنے ٹانگیں کانپ جاتی ہیں، ہیڈ فون تک نہیں لگایا جاسکتا جبکہ ایک سزا یافتہ مفرور مجرم سے ملک کے معاملات پر مشورے کئے جارہے ہیں، پاکستان کے راز انہیں بتائے جائیں، یہ سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، اس پر ان لوگوں پر کیس بننا چاہیئے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور ڈینگی کی صورت حال ہے اور ہمارے وزراء نیو یارک میں مہنگے ترین ہوٹل میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے دو ہزار ارب کے نیب کیسز کے معاف کرائے۔
خبر کا کوڈ : 1015656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش