0
Thursday 22 Sep 2022 17:48

سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ کر نالائق کابینہ سیر سپاٹے کررہی ہے، خرم شیر زمان

سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ کر نالائق کابینہ سیر سپاٹے کررہی ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ کر نالائق کابینہ سیر سپاٹے کررہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ ملک میں قیامت کا سماں ہے اس وقت دنیا کے بڑے نامور شخصیات متاثرین سے ہمدردی کیلئے پاکستان میں موجود ہیں، لیکن افسوس دو نمبر وزیراعظم اور نالائق کابینہ متاثرین کو تنہا چھوڑ کر غیر ملکی دوروں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ اپنے سیر سپاٹے کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش