0
Thursday 22 Sep 2022 18:25

مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد اور لغو ہے، جاوید اقبال

مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد اور لغو ہے، جاوید اقبال
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال طیبہ گل کے الزامات سے متعلق سوال پر ناراض ہو گئے۔ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران طیبہ گل کے الزامات سے متعلق سوال پر ناراض ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ عدالت میں ہے، اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ نجی ٹی وی نے سوال کیا کہ لاپتہ افراد کمیشن میں آپ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگا؟
 
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جواب دیا کہ مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد اور لغو ہے، جب انسان سمجھوتہ نہ کرے تو اس کی کردار کشی واحد راستہ رہ جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہراسگی کا سوال کر رہے ہیں، کمیشن کی ڈیلنگ تو 12 آدمی کرتے ہیں، یہ 100 فیصد غلط ہے، کچھ کہنا نہیں چاہتا، کچھ چیزیں عدالتوں میں بھی ہیں۔ ٹی وی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ یہ سنگین الزامات ہیں، آپ لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ ہیں۔سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جواب دیا کہ بس بس، الزام لگانا آسان ہے، اسے ثابت کرنا مشکل ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش