0
Friday 23 Sep 2022 01:34

طالبان کی وعدہ خلافی کے باعث ان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا گیا، وزیر خارجہ

طالبان کی وعدہ خلافی کے باعث ان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا گیا، وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ طالبان نے عالمی برادری سے کئے وعدے پورے نہیں کئے۔ فرانسیسی چینل کو انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا کہ طالبان نے عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ۔طالبان کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا گیا۔ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت نہ دینے پر دکھ ہوا۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کا بھارت بدل چکا ہے وہ اب سیکولر بھارت نہیں رہا۔ بھارت اب ہندوبالا دستی کا شکارملک بنتا جارہا ہے اور اس کی قیمت مسلمان اور مسیحی اقلیت ادا کررہی ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ سیلاب کے بعد پاکستان کو صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے۔پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش