QR CodeQR Code

خضدار، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں داعش کا مطلوب دہشتگرد ہلاک

23 Sep 2022 11:19

مقابلے میں ہلاک ہونیوالے داعش کے مطلوب دہشتگرد مطیع اللہ عرف بسم اللہ کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور اسکی سر کی قیمت دس لاکھ روپے رکی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب دہشت گرد مطیع اللہ عرف بسم اللہ سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق مذکورہ دہشت گرد صوبہ سندھ کے شہر شہداد کوٹ سے خضدار ایک حساس تنصیب پر حملہ کرنے آرہے تھے اور سورگاز پہاڑی سلسلے میں انکو روکا گیا۔ تاہم انہوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ مقابلے میں تاریکی کا فائدہ اٹھانے والے تین دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کا گھیرا کر لیا گیا۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے کالعدم تنظیم داعش کے مطلوب دہشت گرد مطیع اللہ عرف بسم اللہ کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور اسکی سر کی قیمت دس لاکھ روپے رکی گئی تھی۔ سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015738/خضدار-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-میں-داعش-کا-مطلوب-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org