QR CodeQR Code

ایران کیخلاف فوجی کارروائی کا اختیار "میز پر موجود" رہنا چاہیئے، یائیر لیپڈ

23 Sep 2022 12:56

غاصب صیہونی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے تقریر کرتے ہوئے ایران کیخلاف معمول کے اپنے بے بنیاد الزامات دہرائے اور زور دیتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کو یہ نہ کہا جائے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کیخاطر مر جائیں!


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے عبوری وزیراعظم یائیر لیپڈ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے تقریر کی ہے جس میں ایران کے خلاف معمول کے بے بنیاد الزامات دہرائے گئے۔ صیہونی ای مجلے کے مطابق یائیر لیپڈ نے بچوں کی قاتل غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کی جانب اشارہ کئے بغیر کہا کہ مشرق وسطی و دنیا بھر کے عوام کو اردگرد دیکھنا اور خود سے پوچھنا چاہیئے کہ کس نے امن و امان اور کس نے جنگ کا انتخاب کر رکھا ہے! غاصب صیہونی وزیراعظم نے سینکڑوں اسرائیلی ایٹمی وارہیڈز کی جانب اشارہ کئے بغیر اپنے سابقہ بے بنیاد الزامات کو دہرایا اور کہا کہ تل ابیب کے خلاف "جوہری خطرہ" موجود ہے!

غاصب صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایران ہے کہ جس نے ہمارے خلاف نفرت پھیلا رکھی ہے اور وہ امریکی و اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کرتے ہیں۔ یائیر لیپڈ نے کہا کہ اقوام متحدہ کا صرف ایک رکن ملک ہے جو کہتا ہے کہ وہ دوسرے رکن ملک کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی وزیراعظم نے چلاتے ہوئے کہا کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے جبکہ یہ عمارت (جنرل اسمبلی) خاموش ہے! آپ لوگ کس چیز سے ڈرتے ہیں؟! یائیر لیپڈ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں تک دسترسی سے ایران کو روکنے کا تنہاء رستہ معتبر فوجی دھمکی کا "میز پر لانا" ہے جس کے بعد مزید طولانی و مستحکم معاہدے کے بارے ان سے مذاکرات کئے جائیں۔

غاصب صیہونی وزیراعظم نے 12 روزہ جنگ میں دسیوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کی جانب اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ ہم پوری عرب دنیا و اپنے ہمسایہ "فلسطین" میں امن و امان کے خواہاں ہیں جبکہ 2 حکومتی راہ حل اس بات کے ساتھ مشروط ہے کہ آئندہ کا ملک "فلسطین"، پرامن رویہ اختیار کرے اور اسرائیلی پیشرفت و موجودگی کو خطرہ لاحق نہ کرے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ آپ ہمیں یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ ہم اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق زندگی گزاریں لیکن ہمیں یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ اقوام متحدہ کے منشور کی خاطر مر جائیں!


خبر کا کوڈ: 1015754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015754/ایران-کیخلاف-فوجی-کارروائی-کا-اختیار-میز-پر-موجود-رہنا-چاہیئے-یائیر-لیپڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org