QR CodeQR Code

آئی اے ای اے ایرانی جوہری پروگرام کے بارے سیاسی رویہ اور دوہرے معیارات اپنانے سے باز رہے، امیر عبداللہیان

23 Sep 2022 13:01

اپنی نارویجن ہم منصب کیساتھ ملاقات میں ایرانی وزیرخارجہ نے تاکید کی ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو چاہیئے کہ وہ اپنے تکنیکی وظائف و ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرے اور پرامن ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے سیاست بازی و دوہرا معیار اپنانے سے باز رہے


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے دورہ نیویارک کے دوران ناروے کی وزیر خارجہ اینیکن ہیوٹفیلڈ کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات میں آنے والے حالیہ اتار چڑھاؤ سمیت تازہ ترین عالمی حالات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ دوطرفہ رابطوں میں توسیع اور آپسی تعاون میں گہرائی کے لئے دونوں ممالک کی موجود مختلف استعدادات کو استعمال میں لانا چاہیئے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے جاری مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ضروری ارادے کی موجودگی کا ثبوت فراہم کئے جانے کی صورت میں معاہدہ حاصل ہو جائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو اپنے تکنیکی وظائف و ذمہ داریوں کے مطابق عمل کرنا اور پرامن ایرانی جوہری معاہدے کے بارے سیاست بازی و دوہرے معیارات اپنانے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع سے متعلق متفقہ نقاط پر تاکید کی اور دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

دوسری جانب ناروے کی وزیر خارجہ اینیکن ہیوٹفیلڈ نے بھی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات و دوطرفہ تعاون میں توسیع پر تاکید کی اور ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی جلد از جلد بحالی پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 1015755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015755/آئی-اے-ایرانی-جوہری-پروگرام-کے-بارے-سیاسی-رویہ-اور-دوہرے-معیارات-اپنانے-سے-باز-رہے-امیر-عبداللہیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org