بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ
23 Sep 2022 16:33
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی 2022 میں صنعتی پیداوار میں 1.4 فیصد کمی ہوئی، جولائی میں سیمنٹ کی صنعتوں کی پیداوار میں 41.9 فیصد کمی ہوئی۔
اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے پہلے ماہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جون کی نسبت جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16.5 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی 2022 میں صنعتی پیداوار میں 1.4 فیصد کمی ہوئی، جولائی میں سیمنٹ کی صنعتوں کی پیداوار میں 41.9 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں فرٹیلائزر صنعتوں کی پیداوار میں 13.6 فیصد کمی رہی، آئرن و اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 13.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیپر اور بورڈ کی پیداوار میں 26.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1015785