0
Friday 23 Sep 2022 19:41

کوئٹہ، مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی بلوچستان کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ، مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی بلوچستان کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے آج کوئٹہ کے علاقہ منان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی ہوئی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے۔ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مہنگائی اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام نہیں ہو رہا ہے۔ ہماری احتجاج کا مقصد عوام اور حکومت وقت تک اپنا پیغام پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام مسائل حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ حکومت غریب عوام کیلئے جلد از جلد کوئی حل نکالے۔
خبر کا کوڈ : 1015802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش