QR CodeQR Code

گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری

23 Sep 2022 19:52

اجلاس میں ریڈیو پاکستان چوک تا ایس سی او میس سکردو بائی پاس روڈ کو پیور مشین کے ذریعے بنانے کیلئے 68 کروڑ 27 لاکھ 91 ہزار روپے لاگت کی منظوری دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پی سی ون ریویژن کے ذریعے اضافی 9 کروڑ 61 لاکھ 6 ہزار کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ تعمیرات کے کل 1 ارب 60 کروڑ 16 لاکھ 49 ہزار روپے لاگت کے نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ریڈیو پاکستان چوک تا ایس سی او میس سکردو بائی پاس روڈ کو پیور مشین کے ذریعے بنانے کیلئے 68 کروڑ 27 لاکھ 91 ہزار روپے لاگت کی منظوری دی گئی۔ 

 
جی بی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں آر سی سی پل گوپس تا پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس یاسین روڈ کی توسیع و میٹلنگ جس کی لاگت 49 کروڑ 92 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگی کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اوشکھنداس تا جلال آباد متبادل شاہراہ کی توسیع و میٹلنگ منصوبہ جس کی لاگت 41 کروڑ 95 لاکھ 22 ہزار کی بھی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکردو کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سکردو شہر میں جدید سڑکیں تعمیر کروا رہے ہیں، سکردو بائی پاس کی تعمیر سے شہر میں آمد و رفت میں نمایاں بہتری آئے گی۔ حکومت روڈ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر بنانے کیلئے روایتی طریقوں کے بجائے پیور مشین کے ذریعے روڈ میٹل کر رہی ہے، آئندہ سے پی سی ون کی تیاری اور متعلقہ فورم سے منظوری کے بغیر کسی بھی منصوبے کو اے ڈی پی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ 
 
وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ اوشکھنداس تا جلال آباد متبادل روڈ کی توسیع اور میٹلنگ کے منصوبے سے عوام کو بہتر نقل و حمل کے ذرائع میسر آئیں گے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ وادی یاسین کے منظور مین روڈ بہتری اور میٹلنگ کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس منصوبے سے عوام کے معیار زندگی بہتری آئے گی، سیاحت کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے ہدایت کی کہ نئے منظور شدہ ان منصوبوں کی تعمیر میں معیار اور رفتار کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 1015803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015803/گلگت-بلتستان-ڈویلپمنٹ-ورکنگ-پارٹی-کا-اجلاس-اہم-منصوبوں-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org