1
1
Saturday 24 Sep 2022 00:27

خیبر پختونخوا، نصابی کتاب میں حضرت ابو طالبؑ کی تکفیر پر تنظیموں کی شدید مذمت

خیبر پختونخوا، نصابی کتاب میں حضرت ابو طالبؑ کی تکفیر پر تنظیموں کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام شائع ہونے والی جماعت چہارم اسلامیات کی کتاب میں نکاح خوان اور مدافع رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابو طالب علیہ السلام کی تکفیر پر شیعہ تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔ پشاور پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مدرسہ شہید سید عارف الحسینی پشاور کے علامہ عابد حسین شاکری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ علماء کونسل پاکستان، امامیہ جرگہ، امامیہ کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزینش پاکستان اور امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماوں کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابو طالب علیہ السلام کی تکفیر کرکے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے گئے ہیں حالانکہ حضرت ابو طالب علیہ السّلام کے ایمان پر بہت ساری کتب شیعہ، سنی علماء لکھ چکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وطن عزیز جن بحرانوں میں گرفتار ہے تو ان حالات میں ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام حضرت ابو طالب علیہ السّلام کی تکفیر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جسارت شعوری طور پر کی گئی ہے کیونکہ گزشتہ چند برسوں سے اہلبیت اطہارؑ کی شان میں گستاخی تسلسل کے ساتھ کی جارہی ہے اور ہر بار عوامی ردعمل آنے کے بعد اسے غلطی قرار دے کر معاملہ رفع دفع کردیا جاتا ہے مگر آج تک اسطرح کی کسی بھی غلطی کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا، نہ ہی کسی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی جسکی وجہ سے اس طرح کی گستاخانہ غلطیاں ہر سال دیکھنے کو ملتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور اکابرین متحد ہوکر ان مذموم سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور خاندان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامیات کی مذکورہ شائع شدہ تمام کتب کو فوری طور پر ضبط کیا جائے اور اس سنگین جرم کے مرتکب افراد کا تعین کرکے انکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ہم احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت خیبر پختونخوا پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1015827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Ali zain jafari
Pakistan
میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جناب ابو طالب علیہ السلام کی شان میں گستاخی شروع سے تعلیم کے نصاب میں پڑھائی اور کی جا رہی ہے۔ ان نصاب والوں کو پوچھیں کہ رسول اللہ کا نکاح خواں کون تھا ؟........ اور انھیں دلائل سے مات دیں اور اس منفی اور جھوٹے نصاب کو تعلیم کے باب سے نکلوائیں۔
ہماری پیشکش