QR CodeQR Code

سی آئی اے کے کئی دہشتگرد گروپوں سے تعلقات ہیں، واشنگٹن الزامات کے ذریعے پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لے، حنا ربانی کھر

26 Sep 2011 12:40

اسلام ٹائمز:امریکی ٹی وی اور عرب میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکی رہنماؤں نے پاکستان کے متعلق متنازع بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو واشنگٹن سے مذاکرات کے دروازے بند ہو جائینگے اور اسلام آباد دیگر اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائیگا۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے حقانی نیٹ ورک کے علاوہ اور بھی کئی دہشتگرد گروپوں سے تعلقات ہیں حقانی نیٹ ورک بنانے والا خود امریکا ہے۔ واشنگٹن الزامات کے ذریعے پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لے۔ واشنگٹن میں امریکی ٹی وی اور عرب میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ اگر امریکی رہنماؤں نے پاکستان کے متعلق متنازع بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو واشنگٹن سے مذاکرات کے دروازے بند ہو جائینگے اور اسلام آباد دیگر اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائیگا۔ ایک سوال پر حنا ربانی کھر نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے متعلق بیانات جاری کرنا پاکستان کی پالیسی نہیں، تاہم اسے پاکستان کی کمزوری بھی نہ سمجا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر کنٹرول کرنا کسی اکیلے ملک کا کام نہیں امریکا سے اچھے تعلقات اور تعاون چاہتے ہیں۔ حکومت نے مشکل سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کی حمایت حاصل کی تھی۔ تاہم تازہ امریکی بیانات سے وہ حمایت ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو آئے دن دہشتگردی کا سامنا ہے اگر کہیں آئی ایس ائی کا نمبر ملتا ہے تو وہیں امریکی سی آئی اے کا نمبر بھی ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 101583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/101583/سی-آئی-اے-کے-کئی-دہشتگرد-گروپوں-سے-تعلقات-ہیں-واشنگٹن-الزامات-ذریعے-پاکستان-صبر-کا-امتحان-نہ-لے-حنا-ربانی-کھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org