QR CodeQR Code

ملک پر چوروں نے قبضہ کرلیا، ہر روز انکے کیسز معاف ہورہے ہیں، عمران خان

24 Sep 2022 02:31

اسلام آباد میں طالبات کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ملک کے لیے جہاد لڑنے کی بات کررہا ہوں۔ حقیقی آزادی کی جنگ آپ کے بہتر مستقبل کے لیے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے اور ہر روز ان کے کیسز معاف ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں طالبات کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ملک کے لیے جہاد لڑنے کی بات کررہا ہوں۔ حقیقی آزادی کی جنگ آپ کے بہتر مستقبل کے لیے ہے۔ عمران خان نے کہا کہ  جس قوم میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی، وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے۔ چوروں نے ملک پر قبضہ کر لیا ہے۔ ہر روز ان کے کیسز معاف ہو رہے ہیں۔کنونشن سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جیلوں کو کھول دیں، غریبوں کا کیا قصور ہے۔ غریب ممالک میں ہر جگہ زرداری اور شریف بیٹھے ہیں۔ علاوہ ازیں عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے اراکینِ سینیٹ کا اجلاس ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ مجرموں کو این آر او دوم دیکر ملک و قوم کے ساتھ سنگین اور مجرمانہ مذاق کیا گیا، قوم کے لوٹے گئے 11 سو ارب ہضم کرنے کی شرمناک اجازت دی جا رہی ہے، جس مجرم کو نجات دہندہ کہہ رہے ہیں وہ 20 ارب کا خسارہ چھوڑ کر گیا، اچھی بھلی مستحکم ہوتی معیشت کو تنبیہ کے باوجود تباہی کے گھڑے میں اتار دیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ غیریقینی کی کیفیت معیشت کیلئے زہرِقاتل ہے، انتخاب کے اعلان سے اس کا تدارک ہوگا، ملک میں کروڑوں پاکستانی سیلاب جیسی آفت میں گھِرے ہیں، کرائم منسٹر وزیروں سمیت قوم کا پیسہ عیاشیوں میں اڑا رہا ہے، مجرموں کو کسی طور قبول کرنے کو تیار ہوں نہ ہی قوم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1015843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015843/ملک-پر-چوروں-نے-قبضہ-کرلیا-ہر-روز-انکے-کیسز-معاف-ہورہے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org