QR CodeQR Code

جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ’’یزیدیت شکن اربعین حسینی‘‘ کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

پاکستان ارضِ مقدس ہے، یہاں یزید کا دفاع کرنیوالوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، علامہ جواد نقوی

24 Sep 2022 20:40

سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ یزیدیت شکن اربعینِ حسینی کا پیغام ہے کہ یزیدیت ہر دور میں ایک سزا اور گالی ہے اور جو بھی اس سے منسلک ہوگا، وہ ذلیل و رسوا ہی ہوگا، جبکہ عزت کا دروازہ کربلا ہے، جو کربلا کی چوکھٹ تک آگیا، اس نے عزت، سرفرازی، نجات اور سربلندی حاصل کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ مرکز تشیع پاکستان جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان اور پرشکوہ اجتماع کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان یزیدیت شکن اربعینِ حسینی ؑ رکھا گیا تھا۔ مرکزی اجتماع میں ملک بھر سے معروف نوحہ خواں، ماتمی دستے اور بلاتفریق ِمسلک و مذہب عاشقانِ امام حسین علیہ السلام کی کثیر تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے زبانِ حال سے یزیدیت کا انکار کیا اور امام حسین علیہ السلام کی صدائے استغاثہ پر لبیک کہا۔ دنیا بھر میں اربعینِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر باعظمت اور پرشکوہ جلوس برآمد ہوتے ہیں اور اجتماعات کا انتظام کیا جاتا ہے، تاکہ امام حسینؑ کی سیرت سے درس لے کر ہر دور کے ظلم و استبداد کا مقابلہ  کیا جا سکے۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ یزیدیت شکن اربعینِ حسینی کا پیغام ہے کہ یزیدیت ہر دور میں ایک سزا اور گالی ہے اور جو بھی اس سے منسلک ہوگا، وہ ذلیل و رسوا ہی ہوگا، جبکہ عزت کا دروازہ کربلا ہے، جو کربلا کی چوکھٹ تک آگیا، اس نے عزت، سرفرازی، نجات اور سربلندی حاصل کرلی۔

یزیدیت شکن اربعینِ حسینی جہاں امام عالی مقام کے راستے کی پیروی کا وعدہ ہے، وہیں یزیدیت اور اس کے پیروکاوں سے رزم کا بھی اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ رزم ہے، جو کربلا سے شروع ہوئی، لیکن عزاداری کی شکل میں آج تک جاری ہے، وطنِ عزیز پاکستان امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں کی سرزمین ہے، اس مقدس سرزمین میں یزید کا دفاع کرنیوالوں کی کوئی جگہ نہیں اور یہ اربعین کا عظیم اجتماع یزید پرستوں سے برات کا  اظہار ہے۔ اربعینِ حسینی شام سے لے کر رات گئے تک جاری رہا اور لاہور شہر کے علاوہ پورے پاکستان سے مومنین جوق در جوق مرکزِ ولایت جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں اپنے امام سے تجدیدِ عہد کیلئے  بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1015925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015925/جامعہ-عروۃ-الوثقی-میں-یزیدیت-شکن-اربعین-حسینی-کا-انعقاد-ہزاروں-افراد-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org