QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے عشرہ رحمت العالمین(ص) بھرپور عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ

24 Sep 2022 20:24

اجلاس میں عشرہ رحمت العالمین(ص) بھرپور عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک صوبے بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں حسن قرات و نعت اور سیرت النبی(ص) پر تقریری مقابلے منعقد ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے عشرہ رحمت العالمین(ص) بھرپور عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک صوبے بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، سابق صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سعید الحسن، سیکرٹری اوقاف، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری سکولز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں عشرہ رحمت العالمین(ص) بھرپور عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک صوبے بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں حسن قرات و نعت اور سیرت النبی(ص) پر تقریری مقابلے منعقد ہونگے۔ ان مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ اوقاف کے زیراہتمام بھی صوبہ بھر میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاہور میں محکمہ اوقاف کے زیراہتمام سیرت النبی(ص) کانفرنس منعقد کروائی جائے گی جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام شریک ہوں گے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 1015952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015952/پنجاب-حکومت-نے-عشرہ-رحمت-العالمین-ص-بھرپور-عقیدت-احترام-سے-منانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org