0
Saturday 24 Sep 2022 20:30

مہاراشٹر میں مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر میں توڑ پھوڑ، کارکن کی پٹائی

مہاراشٹر میں مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر میں توڑ پھوڑ، کارکن کی پٹائی
اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور دفتر میں گھس کر کارکن کی پٹائی کے واقعہ پر پارٹی سربراہ اسد الدین اویسی کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں شکایت درج کی گئی ہے اور پولیس کو کارروائی کرنی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے اس بارے میں اعلیٰ حکام سے بات کی ہے اور پولیس کو کارروائی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی ترجمان اور وہاں کے سابق ایم ایل اے وارث پٹھان نے اعلیٰ حکام سے بات کی ہے اور شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔  اس واقعے کے خلاف جو بھی کارروائی کی جائے، پولیس کو ہی اٹھانی پڑے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ مہاراشٹر کے تھانے میں مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر پر حملہ ہوا۔ جس میں کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی اور ایک کارکن کو بھی لاٹھیوں سے پیٹا گیا تھا۔ اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد تھانے پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

گزشتہ سال ستمبر میں ہی اے آئی ایم آئی ایم کی دہلی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ اس واقعہ میں ان کی رہائشگاہ کے دروازے اور بیرونی کھڑکی کے شیشے ٹوٹنے کی اطلاع ہے۔ اسد الدین اویسی اس وقت اپنی رہائشگاہ پر نہیں تھے۔ انہوں نے اس واقعہ کو لے کر دہلی کے امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے تھے۔ اسد الدین اویسی اترپردیش میں مدارس کے سروے پر برہم ہیں۔ حال ہی میں اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ مدارس کا سروے کرنا چاہتے ہیں تو ہندو مٹھوں کا بھی سروے کیجئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مدارس کا ان کی اراضی پر تجاوزات کے لئے سروے کر رہی ہے تو حکومت کو چاہئے کہ وہ وقف بورڈ کو بھی کچھ اختیارات دے۔ مدارس کے سروے کے بعد یوپی حکومت نے بھی وقف کی جائیدادوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اسد الدین اویسی نے حکومت کے اس حکم کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1015965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش