0
Saturday 24 Sep 2022 19:29

پاپولر فرنٹ نے مودی کی پٹنہ ریلی پر حملہ کرنے سازش کی تھی، ای ڈی

پاپولر فرنٹ نے مودی کی پٹنہ ریلی پر حملہ کرنے سازش کی تھی، ای ڈی
اسلام ٹائمز۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے پٹنہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ای ڈی نے کہا کہ اس کے لئے پی ایف آئی حساس مقامات پر حملے کرنے کے لیے دہشت گردوں کے ماڈیولز، مہلک ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کو جمع کرنے میں مصروف تھے۔ ای ڈی نے جمعرات کو پی ایف آئی ممبر شفیق پیتھ کو کیرالہ سے گرفتار کیا تھا۔ شفیق پیتھ کے خلاف اپنے ریمانڈ نوٹ میں ای ڈی نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ اس سال 12 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پٹنہ دورے کے دوران پی ایف آئی نے حملے کے لئے ایک تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا تھا۔ ای ڈی کو پی ایف آئی کی طرف سے گزشتہ برسوں میں جمع کیے گئے 120 کروڑ روپے کی تفصیلات ملی ہیں۔ یہ رقم زیادہ تر نقد رقم میں جمع کی گئی تھی اور ملک بھر میں فسادات اور دہشت گردانہ کارروائیاں پھیلانے کے لیے کی گئی تھی۔

ای ڈی کو پی ایف آئی کی طرف سے گزشتہ برسوں میں جمع کیے گئے 120 کروڑ روپے کی تفصیلات ملی ہیں۔ یہ رقم زیادہ تر نقد رقم میں جمع کی گئی تھی اور ملک بھر میں فسادات اور دہشت گردانہ کارروائیاں پھیلانے کے لئے کی گئی تھی۔ ای ڈی نے جمعرات کو ملک بھر میں چھاپے مارے۔  دریں اثنا نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور فورسز نے پی ایف آئی سے وابستہ 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا۔ ای ڈی نے پی ایف آئی کے تین دیگر عہدیداروں کو دہلی سے حراست میں لیا تھا۔ ان کے نام پرویز احمد، محمد الیاس اور عبدالمقیت ہیں۔ 2018ء میں پی ایف آئی کے خلاف منی لانڈرنگ کی جانچ شروع ہونے کے بعد سے ای ڈی نے ان سبھی سے کئی بار پوچھ گچھ کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شفیق پیتھ پر الزام لگایا ہے جو کبھی قطر میں مقیم تھا۔ ملک میں گڑبڑ پیدا کرنے کے لیے بیرون ملک سے اپنے این آر آئی اکاؤنٹ میں پی ایف آئی کو رقم بھیجا تھا۔ اس لئے اس نے اپنا این آر آئی اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش