0
Saturday 24 Sep 2022 19:11

ناظم جوکھیو قتل کیس، مقتول کی والدہ بھی مقدمے سے دستبردار

ناظم جوکھیو قتل کیس، مقتول کی والدہ بھی مقدمے سے دستبردار
اسلام ٹائمز۔ ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کی والدہ بھی مقدمے سے دستبردار ہوگئیں، والدہ، بیوہ اور بچوں کی جانب سے عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کی والدہ بھی مقدمے سے دستبردار ہوگئیں۔ ناظم جوکھیو کے ورثا نے عدالت کو بتایا کہ قاتلوں سے صلح ہوگئی ہے اور کیس ختم کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔ ورثا نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں حلف نامہ جمع کرا دیا ہے۔ عدالت نے قانونی ورثاء سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا اور نادرا سے بھی آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کرلی۔ اس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔ ملزمان پر آج (24 ستمبر) کو فردِ جرم عائد ہونا تھی۔ عدالت نے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش