0
Saturday 24 Sep 2022 22:45

کوئٹہ، اینٹی کرپشن نے ڈی سی سے قاسم سوری کی اراضیوں کی تفصیلات مانگ لیں

کوئٹہ، اینٹی کرپشن نے ڈی سی سے قاسم سوری کی اراضیوں کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنماء اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹریٹ انکوائریز اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ڈپٹی کشمنر کوئٹہ کو ارسال کئے گئے ایک مراسلے کے مطابق ایک درخواست پر سابق ڈپٹی اسپیکر اور پی ٹی آئی رہنماء قاسم سوری، بلال سوری اور ہاشم کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈی سی کوئٹہ کو کہا گیا ہے کہ قاسم سوری اور دیگر افراد کے نام پر رجسٹرڈ اراضیوں سے متعلق معلومات فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1015996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش