QR CodeQR Code

کوئٹہ، اینٹی کرپشن نے ڈی سی سے قاسم سوری کی اراضیوں کی تفصیلات مانگ لیں

24 Sep 2022 22:45

ڈائریکٹریٹ انکوائریز کیجانب سے ڈی سی کوئٹہ کو ارسال مراسلے کے مطابق قاسم سوری، بلال سوری اور ہاشم کیخلاف تحقیقات جاری ہے۔ ڈی سی کوئٹہ کو کہا گیا ہے کہ قاسم سوری اور دیگر افراد کے نام پر رجسٹرڈ اراضیوں سے متعلق معلومات فراہم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنماء اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹریٹ انکوائریز اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ڈپٹی کشمنر کوئٹہ کو ارسال کئے گئے ایک مراسلے کے مطابق ایک درخواست پر سابق ڈپٹی اسپیکر اور پی ٹی آئی رہنماء قاسم سوری، بلال سوری اور ہاشم کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈی سی کوئٹہ کو کہا گیا ہے کہ قاسم سوری اور دیگر افراد کے نام پر رجسٹرڈ اراضیوں سے متعلق معلومات فراہم کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1015996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015996/کوئٹہ-اینٹی-کرپشن-نے-ڈی-سی-سے-قاسم-سوری-کی-اراضیوں-تفصیلات-مانگ-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org