QR CodeQR Code

پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں، سید علی رضوی

24 Sep 2022 22:46

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت سے بعید بھی نہیں، کیونکہ امریکہ کی خوشنودی اور اپنی حکومت کو طول دینے کیلئے کسی حد تک بھی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کی گردش کرنے والی خبریں انتہائی تشویشناک اور پاکستان کی نظریاتی اساس پہ حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اخبارات میں پاکستان کے وفد کا دورہ اسرائیل اور پاکستان و اسرائیل کے مابین تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کا ذکر اگر مبنی بر حقیقت ہے تو یہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ امپورٹڈ حکومت سے بعید بھی نہیں، کیونکہ امریکہ کی خوشنودی اور اپنی حکومت کو طول دینے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتی ہے۔

وطن عزیز پاکستان کو نظریاتی اصولوں سے دور کرنے کی کوشش دراصل ملک دشمنی ہے۔ پاکستان کا اصل وہ نظریہ جس کی بنیاد پر یہ عظیم ملک قائم ہے۔ بانی پاکستان نے بھی اسرائیل اور پاکستان کے درمیان سرخ لکیر کھینچی ہے، اسے عبور کرنے والے فلسطینی مسلمانوں کے خون میں برابر کے شریک اور پاکستان کے دشمن تصور ہونگے۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ پاکستان کی اساس پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کا رستہ روکیں، بصورت دیگر اسے وطن کی بقاء پر حملہ سمجھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1015997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015997/پاکستانی-وفد-کے-دورہ-اسرائیل-کی-خبریں-انتہائی-تشویشناک-ہیں-سید-علی-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org