0
Saturday 24 Sep 2022 23:03

ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے چچا کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے چچا کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے چچا کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ پروآ کے علاقے جھوک امین میں قتل کی اندوہناک واردات رونما ہوئی، جس میں غلام رسول نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، قتل کی واردات سر انجام دینے والے کوئی اور نہیں بلکہ مقتول غلام رسول کے سگے بھتیجے نکلے، ملزمان محمد اختر اور محمد خالد پسران عاشق حسین کو گرفتار کر کے اور ان کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر لیا جبکہ دونوں ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا، ملزمان نے قتل کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1015999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش