QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے چچا کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

24 Sep 2022 23:03

گذشتہ روز تھانہ پروآ کے علاقے جھوک امین میں قتل کی اندوہناک واردات رونما ہوئی، جس میں غلام رسول نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے چچا کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ پروآ کے علاقے جھوک امین میں قتل کی اندوہناک واردات رونما ہوئی، جس میں غلام رسول نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، قتل کی واردات سر انجام دینے والے کوئی اور نہیں بلکہ مقتول غلام رسول کے سگے بھتیجے نکلے، ملزمان محمد اختر اور محمد خالد پسران عاشق حسین کو گرفتار کر کے اور ان کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل 30 بور برآمد کر لیا جبکہ دونوں ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا، ملزمان نے قتل کا اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1015999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1015999/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-اپنے-چچا-کو-قتل-کرنے-والے-دو-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org