0
Saturday 24 Sep 2022 23:12

ڈیرہ، تیسرا آل پاکستان تحریک انصاف فلڈ نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل

ڈیرہ، تیسرا آل پاکستان تحریک انصاف فلڈ نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور اور سٹی میئر سردار عمر امین خان گنڈہ پور نے تیسرے آل پاکستان تحریک انصاف فلڈ نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انور کمال برکی، ڈاکٹر انور علی رہنما یوتھ ونگ محمد عرفان خان کامرانی، چیئرمین ممتاز خان بھٹنی بھی موجود تھے۔ میچ کے آخر میں جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ بیساکھی گراؤنڈ میں تیسرا آل پاکستان تحریک انصاف فلڈناٹ فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے مایہ ناز فٹ بال ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر فٹ بال ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین فٹ بال کے دل جیت لیے۔ میچ کے آخر میں سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور اور سٹی میئر سردار عمر امین خان گنڈہ پور نے جیتنے والی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
خبر کا کوڈ : 1016000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش