0
Saturday 24 Sep 2022 23:31

وزیراعظم اور نواز شریف کا اہم فیصلہ؛ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر اتفاق

وزیراعظم اور نواز شریف کا اہم فیصلہ؛ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جس کے تحت سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اہم ترین ملاقات میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار شریک تھے، جہاں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ملک واپسی کے منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا۔ لیگی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل، معاشی چیلنجز سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے وطن واپسی کے بارے میں اپنے پلان سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں اسحاق ڈار کی واپسی اور سینیٹ حلف کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی۔

ذرائع ںے بتایا کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ملک واپس آکر احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ اسحاق ڈار کو ملک واپسی پر موجودہ وزارت خزانہ کی ٹیم ملک کی موجودہ معاشی حالات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سنیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے، معیشت کو کیسے سنبھالا دیا جائے، مہنگائی اور ڈالر کو کم کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1016003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش