0
Saturday 24 Sep 2022 23:37

ساجد طوری کا رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ، زائرین کے مسائل پر گفتگو

ساجد طوری کا رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ، زائرین کے مسائل پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں وزراء نے زائرین کو درپیش تمام مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے پاک ایران بارڈر پر زائرین کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ دونوں وزراء نے ایران اور عراق کے زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا، جس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا، تاکہ زائرین کے مسائل ہمیشہ کے لیے حل ہوسکیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ سرحد پر موجود اہلکاروں کے حوالے سے زائرین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور امیگریشن کے عمل سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ایف آئی اے اور تفتان بارڈر پر ڈیوٹی پر مامور حکام کو زائرین کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش