QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ بلوچستان اور مولانا عبدالواسع کے درمیان حکومت میں شمولیت سے متعلق ملاقات

24 Sep 2022 23:41

ملاقات سے متعلق مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جمعیت کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے دو دن کی مہلت مانگی ہے۔ حکومت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ دو دن بعد کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے درمیان جے یو آئی کی بلوچستان حکومت میں شمولیت سے متعلق ایک اور ملاقات ہوئی۔ مولانا عبدالواسع نے اس ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے ان سے ملاقات کی خواہش کی تھی۔ ہم پشتون اور بلوچ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ ملاقات معمول کی تھی۔ جے یو آئی کے صوبائی امیر نے کہا کہ جمعیت کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے دو دن کی مہلت مانگی ہے۔ حکومت میں شمولیت کا حتمی فیصلہ دو دن بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ پیر کے روز تک تمام تر صورتحال واضح ہو جائے گی۔ جمعیت کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1016008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016008/وزیراعلی-بلوچستان-اور-مولانا-عبدالواسع-کے-درمیان-حکومت-میں-شمولیت-سے-متعلق-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org