QR CodeQR Code

انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام پاراچنار کے علماء کا مشترکہ اجلاس

25 Sep 2022 00:09

اس موقع پر علمائے کرام نے متفقہ طور پر دینی اقدار اور شعائر حسینی کے دفاع اور ترویج کیلئے لائحہ عمل تیار کیا، جس پر اتفاق کے ساتھ کام کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن حسینیہ کے زیر اہتمام پاراچنار کے علماء کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرم بھر سے شیعہ علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک حسینی کے صدر مولانا سید تجمل حسین دیگر علمائے کرام کے ساتھ شریک ہوئے، اس کے علاوہ مجلس علمائے اہلبیتؑ کے علامہ روحانی اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی، علاوہ ازیں مدرسہ جعفریہ سے منسلک علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے متفقہ طور پر دینی اقدار اور شعائر حسینی کے دفاع اور ترویج کیلئے لائحہ عمل تیار کیا، جس پر اتفاق کے ساتھ کام کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1016010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016010/انجمن-حسینیہ-کے-زیر-اہتمام-پاراچنار-علماء-کا-مشترکہ-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org