QR CodeQR Code

وزیراعظم کے ساتھ واپس جانا ہے یا نہیں، کل فیصلہ ہو گا، اسحاق ڈار

25 Sep 2022 00:14

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کل پھر میٹنگ ہو گی، آج فیملی میٹنگ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بدھ کی واپسی کی بکنگ ہے لیکن حتمی فیصلہ کل ہو گا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس جانا ہے یا نہیں؟


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس جانا ہے یا نہیں، کل فیصلہ ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ تاہم اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کل پھر میٹنگ ہو گی، آج فیملی میٹنگ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بدھ کی واپسی کی بکنگ ہے لیکن حتمی فیصلہ کل ہو گا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس جانا ہے یا نہیں؟


خبر کا کوڈ: 1016011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016011/وزیراعظم-کے-ساتھ-واپس-جانا-ہے-یا-نہیں-کل-فیصلہ-ہو-گا-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org