QR CodeQR Code

کردستان سے امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گرفتار، ہنگاموں میں استعمال کیلئے لایا جانیوالا کثیر اسلحہ برآمد

25 Sep 2022 10:15

ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مغربی حصے سے امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو جاری ہنگاموں میں استعمال کیلئے اسلحے کی ایک بڑی کھیپ کو مرکزی شہروں تک پہنچانیکی کوشش میں تھے


اسلام ٹائمز۔ ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مغربی حصے سے امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے 65 چھوٹے بڑے ہتھیار، گولہ بارود، متعدد موبائلز اور ہزاروں ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواتین و مردوں پر مشتمل یہ دہشتگرد گروہ ایک نجی گاڑی کے ذریعے ایرانی کُردستان کے سِقز نامی علاقے سے اسلحے کی ایک بڑی کھیپ لے کر دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مرکزی شہروں کی جانب رواں تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے از قبل اطلاع پر اسے روک کر اسلحہ برآمد کر لیا۔ اس کارروائی میں گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں بتایا ہے کہ ان کا مقصد اس اسلحے کو ملک کے مرکزی علاقوں میں ہنگامے کرنے والے بلوائیوں تک پہنچانا اور ملک میں عام شہریوں کے قتل و غارت کا بازار گرم کرنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس دہشتگرد گروہ سے پکڑا جانے والا تمام اسلحہ اور کرنسی امریکی ہے۔


۔


خبر کا کوڈ: 1016037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016037/کردستان-سے-امریکی-حمایت-یافتہ-دہشتگرد-گرفتار-ہنگاموں-میں-استعمال-کیلئے-لایا-جانیوالا-کثیر-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org