0
Sunday 25 Sep 2022 10:18

ایران کے بارے امریکہ آگ سے کھیل رہا ہے، سرگئے لاوروف

ایران کے بارے امریکہ آگ سے کھیل رہا ہے، سرگئے لاوروف
اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ سرگئے لاؤروف نے ایران کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے اختیار کردہ رویے پر سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے روسی وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے اختیار کردہ رویہ، اقوام متحدہ و عالمی قوانین پر دنیا بھر کے اعتماد کو سخت نقصان پہنچا رہا ہے جبکہ ہم نے "ملٹی پولر ورلڈ آرڈر" کی جانب قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرگئے لاؤروف نے تاکید کی کہ دنیا میں متعدد ایسے خودمختار ممالک موجود ہیں کہ جو اپنے پیروں پر کھڑے رہ کر اپنا دفاع کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کی یہ حکمت عملی دنیا بھر میں ملٹی پولر سسٹم کے وجود میں آنے کا سبب بنے گی۔ روسی صدر نے اقوام متحدہ کے یکجانبہ رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو وسعت اختیار کرتے ہوئے ایشیائی و افریقی ممالک کو بھی اپنے اندر جگہ دینا چاہیئے تاہم روس، سلامتی کونسل کی طاقت کو کم کرنے پر مبنی بعض ممالک کی کوششوں پر تشویش رکھتا ہے۔

اپنے خطاب کے دوران روسی وزیر خارجہ امریکی نے یکطرفہ پن و نام نہاد جمہوریت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدامات کسی صورت جمہوریت پر مبنی نہیں ہوتے بلکہ محض آمریت پر مبنی ہوتے ہیں جبکہ مغربی ممالک کا عمل مکمل طور پر معاندانہ ہوتا ہے جس کے تحت وہ نام نہاد جمہوریت سے متعلق اپنی کج فہمی کو پوری دنیا پر تھونپ دینا چاہتے ہیں۔ اپنے خطاب کے آخر میں سرگئے لاؤروف نے ایران و تائیوان کے حوالے سے اختیار کردہ امریکی رویے پر سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حوالے سے امریکہ آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے جبکہ آج امریکی پابندیاں، اس کی سیاسی بھتہ خوری کے لئے ایک مذموم ہتھکنڈے میں بدل چکی ہیں درحالیکہ امریکہ، اپنی پابندیوں کے ذریعے پوری دنیا کو اپنے یکطرفہ پن کے تحت الٹ پلٹ کر دینا چاہتا ہے!
خبر کا کوڈ : 1016038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش