QR CodeQR Code

لاہور، یوم شہادتِ حضرتِ امام حسن علیہ السلام کا مرکزی جلوس برآمد

25 Sep 2022 12:08

حسینیہ ہال سے برآمد ہونیوالا شبیہہ تابوت کا جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس میں عزادارنوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔ زیارت محلہ شیعاں، گجرگلی، لال کھوہ، اکبری منڈی، خرادی محلہ پہنچے گی۔ خرادی محلہ سے شبیہہ تابوت کوتوالی چوک، چوہٹہ مفتی باقر جائے گی، جہاں سے زیارت نثار حویلی سے ہوتی ہوئی اندرون موچی گیٹ اختتام پذیر ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ حضرت امام حسنؑ کے یوم شہادت کے موقع پر لاہور میں اندرون موچی گیٹ سے یوم شہادت پر شبیہہ تابوت کا جلوس برآمد ہوا۔ حسینیہ ہال سے برآمد ہونیوالا شبیہہ تابوت کا جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس میں عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔ زیارت محلہ شیعاں، گجر گلی، لال کھوہ، اکبری منڈی، خرادی محلہ پہنچے گی۔ خرادی محلہ سے شبیہہ تابوت کوتوالی چوک، چوہٹہ مفتی باقر جائے گی، جہاں سے  زیارت نثار حویلی سے ہوتی ہوئی اندرون موچی گیٹ اختتام پذیر ہوگی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر 2 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ایک ایس پی، 8 ڈی ایس پیز، 25 انسپکٹرز کو تعینات  کیا گیا جبکہ رضاکار، ایلیٹ فورس اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار بھی جلوس کے روٹ پر تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ روٹ پر سڑکوں، گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس پی سٹی سرفراز ورک نے شہادت امام حسن علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو چیک کیا اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ جلوس کے گرد و نواح میں پیٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 1016054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016054/لاہور-یوم-شہادت-حضرت-امام-حسن-علیہ-السلام-کا-مرکزی-جلوس-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org