0
Sunday 25 Sep 2022 12:32
عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کا معاملہ

تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبی(ص) کے موقع پر لاہور میں ہونیوالی ’’عالمی میلاد کانفرنس‘‘ کے انتظامات کے سلسلہ میں تحریک منہاج القران کے کارکن مینار پاکستان گراونڈ میں بلا اجازت داخل ہو گئے۔ پی ایچ اے نے خلاف ورزی پر اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے مطابق پی ایچ اے کی جانب سے تحریک منہاج القران کے کارکنوں نے مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک کی حدود سے باہر نکالنے پر سکیورٹی سٹاف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پی ایچ اے حکام نے منہاج القرآن کے کارکنوں کیخلاف تھانہ لاری اڈا میں اندارج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔ اندراج مقدمہ کی درخواست گریٹر اقبال پارک کے سکیورٹی انچارج عبدالرحیم اعوان کی جانب سے دی گئی ہے۔ پی ایچ اے حکام کے مطابق مینار پاکستان گراونڈ میں حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے جلسہ اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد ہے۔ پی ایچ اے کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے کارکن یہاں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کیلئے آئے تھے۔ کارکنوں نے پی ایچ اے انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ کیا اور نہ ہی پارک میں داخلے کی اجازت لی۔ انتظامیہ کے مطابق ڈی سی لاہور سے جلسہ کرنے کیلئے پیشگی اجازت لینا لازم ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش