QR CodeQR Code

امریکہ، عبداللہ بن زائد کی امیر عبداللہیان کیساتھ ملاقات، دورۂ تہران کا عندیہ

25 Sep 2022 12:45

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ہونیوالی اس ملاقات میں امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ عنقریب تہران کا دورہ کرینگے


اسلام ٹائمز۔ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکی شہر نیویارک میں موجود ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دوطرفہ دلچسپنی کے موضوعات سمیت مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کی توسیع پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں روزافزوں توسیع پر اطمینان کا اظہار اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی مشترکہ کمیٹی کے انعقاد کے لئے تہران کی مکمل تیاری کا اعلان کیا۔

دوسری جانب اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے بھی ایران و امارات کے درمیان وسیع تاریخی، ثقافتی و عوامی تعلقات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کی توسیع پر زور دیا۔ اپنی گفتگو میں اماراتی وزیر خارجہ نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے عنوان سے ابوظہبی کی میزبانی میں ایرانی تاجروں سمیت خطے بھر کے تجار پر مشتمل "انجمن تاجران" کے انعقاد پر تاکید کی اور اپنے عنقریب دورۂ تہران کا بھی عندیہ دیا۔


خبر کا کوڈ: 1016061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016061/امریکہ-عبداللہ-بن-زائد-کی-امیر-عبداللہیان-کیساتھ-ملاقات-دورہ-تہران-کا-عندیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org