QR CodeQR Code

سب جیل میں خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہوں، گینگسٹر عزیر بلوچ

25 Sep 2022 15:02

انسداد دہشتگردی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عذیر بلوچ کو میٹھا رام ہاسٹل سے سینٹرل جیل منتقلی کی درخواست کی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے وکیل نے ملزم کو سب جیل سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عذیر بلوچ کو میٹھا رام ہاسٹل سے سینٹرل جیل منتقلی کی درخواست کی۔ ملزم نے دوران سماعت کہا کہ سب جیل میٹھا رام میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتا ہوں۔ عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیورٹر سے جواب طلب کرلیا اور ملزم کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ سے بھی معاونت طلب کرلی ہے۔ واضح رہے کہ عذیر بلوچ کو جون 2020ء میں سینٹرل جیل سے میٹھا رام ہاسٹل منتقل کیا گیا تھا، ملزم عذیر بلوچ کو ملٹری کورٹ سے 12 سال قید کی سزا ہو چکی ہے، جبکہ محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ملزم کو سینٹرل جیل سے میٹھا رام ہاسٹل منتقل کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1016084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016084/سب-جیل-میں-خود-کو-غیر-محفوظ-سمجھتا-ہوں-گینگسٹر-عزیر-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org