QR CodeQR Code

ہم فہیم اور عظیم ایرانی قوم کی بصیرت کے قدردان ہیں، حسین امیر عبداللہیان

25 Sep 2022 15:17

اپنے ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی یہی استقامت اور طاقت ہے جسے شرپسندوں نے ہمیشہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ سے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور حکام نے ملاقاتوں میں ایران کو ہنگامہ خیز چیلنجز سے دوچار خطے میں استحکام کا جزیرہ کا قرار دیا۔ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم ایران کی عاقل اور عظیم قوم کی بصیرت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بلاشبہ دشمن ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک گئے ہوئے ہیں۔ اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دوسرے ممالک کے حکام سے ملاقاتوں کے دوران سب شخصیات نے تلاطم خیز اور چیلنجز سے دوچار خطے میں ایران کا استحکام و سلامتی کے قلعے کے طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایران کی یہی استقامت اور طاقت ہے جسے شرپسندوں نے ہمیشہ اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈپلومیٹک ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہم دانشمند اور عظیم ایرانی قوم کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ بلاشبہ ہمارے خلاف دشمن اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

حسین امیر عبداللہیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے دوران سویڈن، ناروے، بیلجیئیم، ہالینڈ، عراق، شام، لبنان، ونزویلا، ارٹیریا، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن، آذربائیجان اور آرمینیا کے علاوہ مختلف ملکوں کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مذکورہ ٹویٹ سے پہلے بھی ایک ٹویٹ میں مختلف ممالک کی اعلیٰ شخصیات سے مشاورت کے حوالے سے بتایا کہ متوازن خارجہ پالیسی کے حوالے سے جو کچھ بھی ہماری عوام کے مفاد میں ہوا، مملکت ایران اور وزارت خارجہ اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1016086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016086/ہم-فہیم-اور-عظیم-ایرانی-قوم-کی-بصیرت-کے-قدردان-ہیں-حسین-امیر-عبداللہیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org