QR CodeQR Code

امام حسن علیہ السلام دینِ اسلام کے درخشندہ ستارے ہیں، مقررین

25 Sep 2022 15:22

یوم شہادت حضرت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر جامعہ المنتظر لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسن علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنا کر باہمی اختلافات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ اور شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے سیمینار منعقد ہوا۔ مقررین نے کہا حضرت امام حسن علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنا کر باہمی اختلافات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے سیمینار جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا۔ سیمینار میں حافظ کاظم رضا نقوی، مولاناعاصم مخدوم، علامہ اصغر عارف چشتی، مولانا عبدالبصیرآزاد، قاسم علی قاسمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا سیدنا امام حسن علیہ السلام دینِ اسلام کے درخشندہ ستارے ہیں، سیدنا حضرت حسن علیہ السلام کا اخلاق امام الانبیاﷺ کے حُسنِ اخلاق کا نمونہ ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ سیمینارمیں مولانا مرید حسین، مولانا شبیر نقوی، علامہ قاری خالد محمود، زاہد بخاری، مولانا عبدالرحمٰن، شاہ زادہ احسن گیلانی بھی شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1016087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016087/امام-حسن-علیہ-السلام-دین-اسلام-کے-درخشندہ-ستارے-ہیں-مقررین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org