QR CodeQR Code

کوئٹہ، بلوچستان اسمبلی میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنیکی قرارداد منظور

25 Sep 2022 17:00

جے یو آئی کے رکن اسمبلی اصغر علی ترین نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنیکی قرارداد پیش کی۔ جسے اسمبلی نے منظور کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرار داد پر بحث ہوئی۔ جس میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ ٹرانس جینڈر قانون میں سقم کی نشاندہی ہوئی ہے۔ شریعت کے منافی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی اصغر علی ترین نے گزشتہ اسمبلی اجلاس میں ٹرانس جنڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے کیلئے قرارداد پیش کی تھی۔ تاہم صوبائی اسمبلی کا مائک خراب ہونے کی وجہ سے اس اجلاس میں بحث مکمل نہیں ہوسکی تھی۔ بلوچستان اسمبلی کے آخری اجلاس میں ٹرانس جینڈر ایکٹ پر بحث مکمل ہوئی، جسکے بعد ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 27 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1016093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016093/کوئٹہ-بلوچستان-اسمبلی-میں-ٹرانسجینڈر-ایکٹ-کو-کالعدم-کرنیکی-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org