0
Sunday 25 Sep 2022 17:24

صیہونی جیلوں میں قید 30 فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کر دی

صیہونی جیلوں میں قید 30 فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کر دی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع نے اسرائیلی جیلوں میں قید تیس فلسطینیوں کی اپنی نظربندی کے خلاف بھوک ہڑتال کی خبر دی ہے۔ فلسطینی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ آج اتوار کے دن صیہونی جیلوں میں قید تیس فلسطینی قیدیوں نے بغیر کسی الزام اور جرم کے اپنی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کو غیر قانونی حراست میں لئے جانے کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں ابھی تک 760 افراد بغیر کسی جرم کے قید ہیں، جن میں ایک بڑی تعداد بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور بیمار افراد پر مشتمل ہے۔ عرب جریدے کے مطابق فوجی حراست میں لیے گئے افراد نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی گرفتاری کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ قابض صیہونی حکومت فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لینے اور ان پر مقدمہ چلانے کے لیے فوجی ایکٹ کا حربہ استعمال کرتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1016099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش