QR CodeQR Code

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق صدر کی تجویز غیر آئینی ہے، حافظ حمد اللہ

25 Sep 2022 19:21

اپنے بیان میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تقرری اہم ہے، لیکن صدر کی اس معاملہ میں تجویز آئین کے مطابق نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق صدر مملکت کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کی تجویز آئین و قانون سے انحراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تقرری اہم ہے، لیکن صدر کی اس معاملہ میں تجویز آئین کے مطابق نہیں ہے۔ آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے خلاف تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قاسم سوری رولنگ اور فائز عیسیٰ کیس کے فیصلوں میں انہیں کو آئین شکن اور بد دیانت کہا ہے۔ صدر کی تجویز سے لگ رہا ہے کہ موصوف ریاست کے نہیں، عمرانی سیاست کے وفادار ہیں۔ عمران کی سیاست سے وفاداری صدر عارف علوی کی مجبوری ہے، تو صدارت کا منصب چھوڑ دیں۔ انکا کہنا تھا کہ آپ کی تجویز ایک اہم تقرری کو متنازع بنانے کی ناپاک کوشش ہے۔


خبر کا کوڈ: 1016105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016105/آرمی-چیف-کی-تقرری-سے-متعلق-صدر-تجویز-غیر-آئینی-ہے-حافظ-حمد-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org