0
Sunday 25 Sep 2022 19:49

کوئٹہ، بعض علاقوں میں روٹی کی قیمتیں تاحال کم نہ ہو سکیں

کوئٹہ، بعض علاقوں میں روٹی کی قیمتیں تاحال کم نہ ہو سکیں
اسلام ٹائمز۔ شہر کے بعض علاقوں میں گیس کے بحران کے موقع پر روٹیوں کی بڑھنے والی قیمتیں تاحال کم نہ ہو سکیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب کے بعد گیس کی کمی کے باعث کوئٹہ کے تندور مالکان نے روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ گیس کی بحالی کے بعد تندور مالکان نے قیمتیں کم نہیں کی، تو انتظامیہ نے تندوروں پر چھاپہ مارا اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، جسکے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمتیں 50 روپے سے کم کرکے واپس 30 روپے کر دیں۔ تاہم مری آباد سمیت کوئٹہ کے بعض علاقوں میں تاحال روٹی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ شہر کے دیگر علاقوں کی طرح مری آباد میں بھی قیمتیں مناسب ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ تندور مالکان کو نوٹس جاری کرے اور پورے شہر کیلئے ایک ہی نرخ نامہ طے کرے۔
خبر کا کوڈ : 1016106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش