QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ملتان کے وفد کی شہادت امام حسن مجتبیٰ کی مناسبت سے نکلنے والے جلوس میں شرکت

25 Sep 2022 23:37

ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا، صاحبان اقتدار کے ہر تعلق کو قربان کیا جا سکتا ہے لیکن قوم کے حقوق کی پاسداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد کے ہمراہ شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مناسبت سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ کے رہنما غلام حسنین انصاری، انجینیئر سخاوت علی سیال، سید عاصم رضا نقوی، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، عاشق حسین، ناصر عباس، جہانزیب حیدر اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم ملتان کے وفد نے امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے منتظم شجر عباس کھوکھر سے بھی ملاقات کی۔ مرکزی جلوس کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عزادار موجود تھے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا۔ امام ع کی سیرت سے ہمیں درس ملتا ہے کہ اپنی قوم کی جانوں کا دفاع ہر عہدے اور ہر اختیار پر مقدم ہے۔ صاحبان اقتدار کے ہر تعلق کو قربان کیا جا سکتا ہے لیکن قوم کے حقوق کی پاسداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 1016123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016123/ایم-ڈبلیو-ملتان-کے-وفد-کی-شہادت-امام-حسن-مجتبی-مناسبت-سے-نکلنے-والے-جلوس-میں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org