0
Sunday 25 Sep 2022 23:51

پرویز خٹک نے 3 دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی

پرویز خٹک نے 3 دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تین دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی۔ نوشہرہ کے علاقے میں جہانگیرہ ڈھیری میں سماجی شخصیت اور ان کے بیٹوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا، عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے عوام کو لوٹا ہےاور مسلسل لوٹتے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کی مقبولیت کی واحد وجہ نوجوان ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بے پناہ فرمائشوں سے تنگ اکر مولانا فضل الرحمان کو بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا اپ کو اسٹیٹ بینک کی چابی دے دیں۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت خود مستعفیٰ ہوگی اور الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا۔ وفاقی حکومت آنے والے تین دنوں میں دھڑام سے گرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1016125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش