QR CodeQR Code

پرویز خٹک نے 3 دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی

25 Sep 2022 23:51

سابق وزیر دفاع نے نوشہرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا، عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے تین دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی۔ نوشہرہ کے علاقے میں جہانگیرہ ڈھیری میں سماجی شخصیت اور ان کے بیٹوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا، عمران خان کو پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے عوام کو لوٹا ہےاور مسلسل لوٹتے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کی مقبولیت کی واحد وجہ نوجوان ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بے پناہ فرمائشوں سے تنگ اکر مولانا فضل الرحمان کو بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا اپ کو اسٹیٹ بینک کی چابی دے دیں۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت خود مستعفیٰ ہوگی اور الیکشن کا بھی جلد اعلان ہوجائے گا۔ وفاقی حکومت آنے والے تین دنوں میں دھڑام سے گرے گی۔


خبر کا کوڈ: 1016125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1016125/پرویز-خٹک-نے-3-دنوں-میں-حکومت-گرنے-کی-پیشگوئی-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org