0
Monday 26 Sep 2022 00:05

کراچی میں جرائم کی صورتحال تشویشناک نہیں ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی میں جرائم کی صورتحال تشویشناک نہیں ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں جرائم کی صورتحال تشویشناک نہیں ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جرائم کے واقعات ہوئے، بعض واقعات کو میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے زیادہ سامنے لایا گیا، چند بڑے واقعات ضرور ہوئے ہیں، شہر میں اسٹریٹ کرائمز سمیت جرائم کے دیگر واقعات کے حوالے ایڈیشنل آئی جی سے رابطے میں رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرائم کے تناسب کا موازنہ کیا جائے تو اتنی خراب صورتحال نہیں ہے، شہریوں کو ان کے جانوں اور مال کے تحفظ کا احساس دلانے کے لئے پولیس اور نگرانی کے نظام کو بہتر بنایا جانا چاہیئے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی چیمبر میں ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید اوڈھو کے بیان کو غلط مفہوم دیا گیا، تاہم ان کو لفظوں کا مناسب چناؤ کرنا چاہیئے تھا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ماضی کے تلخ تجربات کے باوجود ہمیشہ قومی کرکٹ ٹیم کی جیت چاہتے ہیں، کرکٹ اور سیاست کو ہمیشہ کے لئے الگ کردینا چاہیئے، کرکٹ دکھی پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر رہی ہے، ماضی کی نسبت سیکورٹی صورتحال بہت بہتر ہے، اب میچ کے لئے سڑکیں بند نہیں کی جاتیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت سے دور کی رشتہ داری ہے، وہ میرے بزرگ ہیں، ان کا ہمیشہ احترام کیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کو شائقین سے بھرا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، پی ایس ایل کے کامیاب میچز نے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھولے ہیں، جس کی کامیابی میں سندھ حکومت کا کردار رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش