0
Monday 26 Sep 2022 00:21

ہماری ڈیل ہوچکی، عمران خان چند ہفتوں میں وزیراعظم پاکستان ہونگے، فیصل جاوید

ہماری ڈیل ہوچکی، عمران خان چند ہفتوں میں وزیراعظم پاکستان ہونگے، فیصل جاوید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہماری ڈیل ہوچکی ہے، عمران خان چند ہفتوں میں وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ کرک میں منعقدہ پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان چند ہفتوں میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیل ہوچکی ہے اور یہ ڈیل عوام کے ساتھ ہوئی ہے، جس نے صاف کہہ دیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت منظور نہیں اور ہمارا وزیراعظم صرف عمران خان ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل سابق وفاقی وزیر دفاع اور پی ٹی آئی رہنماء پرویز خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت تین دنوں میں ختم ہو جائے گی اور شہباز شریف سمیت پوری کابینہ استعفیٰ دے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بھی جلد اعلان ہو جائے گا اور پی ٹی آئی واضح اکثریت سے اگلی حکومت بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1016138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش