0
Monday 26 Sep 2022 00:31

پشاور، سرکاری اسکول کے پرنسپل کا کارنامہ، بچوں کیلئے اے سی اور سولر سسٹم نصب

پشاور، سرکاری اسکول کے پرنسپل کا کارنامہ، بچوں کیلئے اے سی اور سولر سسٹم نصب
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سرکاری اسکول کے پرنسپل نے طالب علموں کو اے سی لگے ٹھںڈے کلاس رومز، سولر سسٹم، لنچ رکھنے کے لیے فریج اور ایون جیسی سہولیات فراہم کرکے نجی اسکولوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول گلبہار میں پرنسپل پرویز مروت نے ماڈل اسکول بنانے کے لیے سرکاری فنڈز کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری اسکولوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں مگر بیشتر اسکولوں کے سربراہان اور اساتذہ ان سہولیات پر فنڈز خرچ نہیں کر پاتے۔ پرویز مروت نے بتایا کہ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول گلبہار کے طالب علموں کو پینٹ شرٹ اور ٹائی میں دیکھتے ہوئے کسی نجی تعلیمی ادارے کا گمان ہوتا ہے سرکاری فنڈز کا بروقت اور صحیح استعمال سے ایک سرکاری اسکول کو بہترین بنایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش