0
Monday 26 Sep 2022 00:38

مردان، مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

مردان، مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مردان کی مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق اور  2 افراد زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان اللہ خان کے مطابق مردان کے علاقے جان آباد کی مسجد میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب لوگ عشاء کی نماز ادا کر رہے تھے، پولیس کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہیں، واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1016140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش