0
Monday 26 Sep 2022 00:53

گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے 122ویں سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد

گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے 122ویں سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی کی زیر صدارت 122ویں سنڈیکیٹ اجلاس کا پشاور میں انعقاد ہوا، اجلاس میں سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر خان بہادر، نمائندہ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، جسٹس (ر) محمد دائود خان نمائندہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر محمد صفدر بلوچ، نمائندہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، نمائندہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، نمائندہ سیکرٹری فنانس پشاور کامران خان، اسسٹنٹ پروفیسر آئی سی ایس ڈاکٹر محمد عدیل، ڈپٹی رجسٹرار حفیظ اللہ، لیکچرار ڈاکٹر امداد اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈاکٹر محمد جنید سراجی نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام ممبران نے 16 مارچ 2021ء کو ہونیوالی صوبائی کابینہ کی 52ویں میٹنگ میں گومل یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے فیصلوں کو منظور کرکے باقاعدہ طور پر لاگو کر دیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ گومل یونیورسٹی کے وہ ملازمین جو اب زرعی یونیورسٹی کا حصہ ہیں اور گزشتہ ایک سال میں ان کی ترقیاں ہو گئیں ہیں اب ان کو اپنے نئے گریڈ میں زرعی یونیورسٹی میں لیا جائے گا اور اسی دوران وہ ملازمین جو ریٹائرڈ ہو گئے ہیں وہ زرعی یونیورسٹی کا حصہ نہیں ہونگے بلکہ گومل یونیورسٹی کے ہی ملازم تصور ہونگے۔ میٹنگ کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر کی جانب سے گومل یونیورسٹی کی بسیں نہ لینے کی سفارشات کو بھی تمام ممبران نے باقاعدہ طور پر منظور کر لیا جبکہ جسٹس (ر) دائود نے تمام فیصلوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے وہ تمام ملازمین جو زرعی یونیورسٹی میں جا رہے ہیں وہ سال پہلے جس گریڈ میں تھے اسی طرح زرعی یونیورسٹی کا حصہ بنیں گے اور 16 مارچ 2021ء کو ہونیوالی صوبائی کابینہ کی 52ویں میٹنگ کے تمام تر فیصلوں کو من و عن تسلیم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1016142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش